اہم خبردنیا

نیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟

نیپال اور چین کے سرحدی علاقے میں برف، مٹی اور چٹانوں کا ایک بڑا تودہ دریا میں گرنے سے آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

نیپالی حکام کے مطابق اس واقعے میں اب تک 359 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں لاشیں سیلابی ریلے کے ساتھ بہہ کر میدانی علاقوں تک چلی گئی ہیں جہاں سے انہیں نکالا جا رہا ہے۔

نیپال کے وزیر داخلہ سدھن گرونگ نے بتایا کہ تمام تر توجہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش پر مرکوز ہے، امدادی ٹیموں نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ‘تریشولی’کے گردونواح سے 100 لاپتا بھارتی شہریوں اور 25 چینی کارکنوں کو تلاش کر لیا ہے۔

 تقریباً 550 غیر ملکی اب بھی لاپتا ہیں جبکہ نیپالی حکام تاحال لاپتا ہونے والے مقامی باشندوں کی حتمی تعداد کا تعین نہیں کر سکے ہیں۔

دوسری جانب چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے جمعرات کو بتایا کہ تبت کی گئیرونگ  کاؤنٹی میں لاپتا ہونے والوں کی تعداد 558 ہے جن میں 260 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *