اگر آپ اوپر تصویر میں موجود تمام جانوروں کو دیکھ سکتے ہیں تو آپ کی بینائی کسی عقاب کی طرح ہے۔
دماغ کی آزمائش کرنے والی یہ تصویر حِسوں کا امتحان ثابت ہوگی۔
ویسے ہم ابھی بتا دیتے ہیں کہ تصویر میں مجموعی طور پر 10 جانور موجود ہیں، مگر کیا آپ انہیں دیکھ سکتے ہیں؟
اس کے لیے آپ کو تصویر بہت غور سے دیکھنا ہوگا اور اس میں موجود نیلے اور سفید رنگوں کے انداز پر غور کرنا ہوگا۔
وہاں متعدد جانوروں کی تصاویر کو ایک دوسرے کے اوپر چپکا دیا گیا ہے۔
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے نمایاں تو نیلے رنگ کا بھالو ہے جو آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی طرح آپ گائے کو بھی فوراً ہی شناخت کرلیں گے۔
مگر ان سے ہٹ کر بھی تصویر میں 8 مزید جانور موجود ہیں مگر بہت کم افراد سب کو شناخت کر پاتے ہیں۔
زیادہ تر افراد 6 سے 8 جانوروں کو دیکھ لیتے ہیں مگر باقی جاندار ان کی نظروں میں نہیں آتے۔
بھیڑیے، خرگوش اور ایک پرندے کو آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے مگر باقی کو دیکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس طرح کی پہیلیاں دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے اچھی ورزش ثابت ہوتی ہیں۔
ان کو حل کرنے کے لیے آپ کو تخلیقی انداز سے سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جواب اتنا سادہ بھی نہیں ہوتا۔
تو اگر تمام جانوروں کو شناخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے تو نیچے آپ اس کا جواب دیکھ سکتے ہیں۔