پاکستان

عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوگا: طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق فیصلے پر عمل ہوگا۔

پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست کا مقصد فیصلے کی وضاحت طلب کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسیری کے دوران جن اسپتالوں میں شفٹ کیا گیا وہ سرکاری اسپتال تھے، ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ حکومت نے کیا تھا۔

طارق فضل چوہدری نے مزید کہا اگر آج کے مروجہ قوانین کےمطابق عمران خان کا علاج سرکاری اسپتال میں نہیں ہوسکتا، تو حکومت ان کو شفا بھی بھیج سکتی ہے اور ملک سے باہر بھی بھیج سکتی ہے۔

ادھر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک نے اسپتال کے باہر ویڈیوز بنانے والوں کو پارٹی سے لاتعلق قرار دے دیا۔

انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے عدالت کوبتایا ہے کہ کوئی بھی تحریک انصاف کا کارکن اسپتال کے حدود میں داخل نہیں ہوگا، اس وقت ہماری ترجیح عمران خان کی صحت اور ان کا علاج ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *