پاکستان

کراچی: جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، 40 افراد زخمی

پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق اور  40 افراد زخمی ہوگئے۔

ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

کراچی میں 12 بجتے ہی پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہرمیں ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے ایک خاتون جاں بحق اور  40 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال، سول اسپتال اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *