پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی سختی سے تردید کردی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 15اکتوبر 2025 کے بعد سے عمران خان سے نہیں ملا، 15اکتوبر 2025 کے بعد بانی سے ملاقات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ میری بار بار درخواستوں کے باوجود ملنے کی ایک باربھی پیشکش یا اجازت نہیں دی گئی، ایک بارپھردرخواست کروں گا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے، عمران خان سے اہل خانہ اور وکلا کو ملنے دیا جائے۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعویٰ کیا کہ کل میں ایک جگہ تھا تو مجھے بتایا گیا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مل کر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق چلنے والی خبریں غلط ہیں۔