دنیا

چین میں مقناطیسی قوت سے چلنے والی ٹرین کا 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر کی رفتار تک پہنچنے کا کامیاب تجربہ

چین میں تجرباتی میگ لیو ٹرین نے تیز ترین رفتار پکڑنے کا اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

چینی صوبے ہوبئی کی ڈونگ ہو لیبارٹری میں ایک کلومیٹر طویل ٹیسٹ ٹریک پر میگ لیو ٹرین نے صرف 5.3 سیکنڈ میں صفر سے 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی۔

محققین کے مطابق ٹرین نے انتہائی تیز رفتار سے سفر کرنے کے ساتھ ساتھ جدید بریکنگ سسٹم کے ذریعے محفوظ طریقے سے رکنے کا بھی مظاہرہ کیا۔ 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین تقریباً 200 میٹر میں بتدریج رک گئی۔

میگ لیو ٹیکنالوجی میں مقناطیسی قوت کے ذریعے ٹرین کو پٹری سے معمولی بلند رکھا جاتا ہے، جس سے رگڑ تقریباً ختم ہوجاتی ہے اور ٹرین کو انتہائی تیز رفتاری سے چلانے میں مدد ملتی ہے۔

جون 2025 میں ٹرین نے 7 سیکنڈ میں 650 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرکے پہلی بار ریکارڈ قائم کیا تھا، جس کے بعد 700 اور  پھر 798 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ریکارڈ بھی قائم کیے گئے۔

چینی محققین نے تجربات کے دوران ہائی پاور انرجی سپلائی، برقی مقناطیسی پروپلشن، تیز رفتار لیویٹیشن کنٹرول اور ایمرجنسی بریکنگ سمیت اہم ٹیکنالوجیز کو آزمایا۔

چین اور جاپان میں اس وقت چلنے والی میگ لیو ٹرینیں تقریباً 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہیں جبکہ چین کی تجارتی میگ لیو ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *