اہم خبرپاکستان

راولپنڈی مال روڈ پر ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کا کارکن تھا: شفیع جان نے تصدیق کردی

تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے تصدیق کردی کہ راولپنڈی مال روڈ پر ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کا کارکن تھا۔

شفیع جان نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی مال روڈ پر ہلاک ہونے والے شخص کے پی ٹی آئی کارکن ہونے کی تصدیق کی۔

شفیع جان نے کہا فورسز کی کارروائی میں ہلاک محمد حسین ضلع خیبر کا رہائشی اور اس کا تعلق ایم پی اے عبدالغنی کے حلقے سے ہے تاہم اس کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں تھا نہ ہی اسے کوئی ذمہ داری سونپی گئی۔

شفیع جان نے کہا میری عبد الغنی سے بات ہوئی تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ گزشتہ نو ماہ سے محمد حسین کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، اس قسم کے واقعے کو تحریک انصاف کے ساتھ جھوڑنا زیادتی ہے۔

شفیع جان نے سکیورٹی فورسز کے اہلکار  پر فائرنگ کی مذمت بھی کی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے لانے اور مکمل تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اشتعال انگیز  بیانات کی وجہ سے کارکن اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں، راولپنڈی کے واقعے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *