کاروباری دنیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 12 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں  ایک روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 27 پیسے فی لیٹر سستاکر دیاگیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل پرلیوی 76 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار ہے، مٹی کے تیل پر لیوی بھی 20 روپے 36 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *