اہم خبرپاکستان

’بتادو سب کو میری سازش‘، سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ  میری زندگی کھلی کتاب ہے، میں نے زندگی ایسی نہیں گزاری ، میری زندگی کا ایک لمحہ نہیں جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے، جو بولنا ہے بولو، سوال کیاکہ کون سی بات ایسی کی جو سازش ہے؟ 

سلمان اکرم راجا نے کہا بتا دو سب کو میری سازش، میری زندگی سے متعلق ہرکوئی جانتا ہے، ایک لمحہ ایسا نہیں جس پر مجھے شرم ہو اور مجھے چھپانے کی ضرورت ہو ، میں نے سچ کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔

مشال یوسفزئی کا مبینہ آڈیو میں کہنا تھا کہ عدالتوں میں پارلیمنٹرینز کا کام نہیں ہے، پارلیمنٹرینز  عدالتوں کے باہر ہوں گے، پریشر بار کونسل کے ممبرز نے بنانا ہے، جن کو پیسے لیکر  ٹکٹ دیے، سازشیں، لابنگ کرکے ٹیم بنائی، ان افراد کا پی ٹی آئی اور  آئی ایل ایف سے کوئی تعلق نہیں تھا، ان کو ممبر بنایا گیا۔

مشال یوسفزئی نے کہا اپنی کروڑوں کی کنسلٹنسی فیس لی ، کہاں ہیں لوگ دکھائیں مجھے ، گروپ میں معافی مانگ لوں گی، مشال یوسفزئی نے کہا سازشیں ہوئی ہیں اور  جھوٹ بولا گیا ہے،  آپ روز آکر کہتے ہیں پارلیمنٹرینز یہ اور وہ ،جواب دیں ہمیں، کدھر ہے بار کونسل کے ممبرز؟  آپ نےکی ہے سازشیں۔

مشال یوسفزئی نے کہا   آپ نے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اپنے لیے استعمال کیا، میں لکھنے پر آؤں تو آپ خود حیران و پریشان ہوں گے۔

قریبی ذرائع کے مطابق  دونوں رہنماؤں کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *