کراچی میں قتل کیے جانے والے نوجوان تاجر میر علی رضا کے والد میر حسین نے کہا ہےکہ وہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے بیٹے کو قتل کیا گیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر حسین نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہاہوں کہ یہ قتل ہے، ہم تھک ہار کر عدالت گئے لیکن عدالت کے فیصلے کے بعد بھی یہ سب ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کس کے پاس جائیں، کون ہے جس کو بچایا جا رہا ہے، بچایا کس کو جارہا ہے اس سوال کا جواب دیں، 10 دن بعد بھی قبر کشائی کرانا پڑی تو کراوں گا۔