بلو چستان

جمعیت کےخلاف گزشتہ کچھ عرصے سے منظم انداز میں منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطاءمحمد شمشوزئی نے کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام کے خلاف گزشتہ کچھ عرصے سے منظم انداز میں منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، تاہم باشعور عوام نے ایسے تمام بے بنیاد اور گمراہ کن ہتھکنڈوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ایک نظریاتی، عوامی اور جمہوری جماعت ہے جس نے ہر دور میں آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام، پارلیمنٹ کی خودمختاری، دینی اقدار کے تحفظ اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے اصولی اور بے لوث جدوجہد کی ہے۔ جمعیت شہداءکی امین جماعت ہے، جس کے ہزاروں کارکنان اور قائدین نے وطن عزیز میں امن، مذہبی آزادی، جمہوری نظام اور قومی یکجہتی کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، جنہیں تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ رہنماو¿ں نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی، پارلیمانی، آئینی اور قومی خدمات ایک روشن حقیقت ہیں، جن کا اعتراف نہ صرف ملک کے سنجیدہ سیاسی حلقے کرتے ہیں بلکہ عوام بھی ان کی بصیرت، تدبر اور اصولی سیاست پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، اور پاکستان کی موجودہ سیاست میں کوئی بھی شخصیت ان کی طویل، مو¿ثر اور بے مثال خدمات کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ قومی مفاد، جمہوری روایات، اسلامی اقدار اور محروم طبقات کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور ہر قسم کے دباو¿، لالچ اور سیاسی انتقام کے باوجود اپنے اصولی مو¿قف پر ثابت قدم رہے ہیں۔ رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ مخالفین اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جمعیت علماءاسلام اور اس کی قیادت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، لیکن عوام اب حقیقت اور پروپیگنڈے میں فرق بخوبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ صبر، تحمل اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے جماعت کا مثبت پیغام گھر گھر پہنچائیں، عوام سے رابطہ مضبوط کریں اور ملک میں آئین، قانون، جمہوریت، امن اور عوامی حقوق کی جدوجہد کو مزید مو¿ثر انداز میں جاری رکھیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *