پاکستان

میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کردیا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میرپور نے آج شیر پر مہر لگا کر اعلان کردیا کہ آزاد جموں و کشمیرکی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 جولائی کو میرپور نے نوازشریف اور مریم نواز کی آمد پر ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا۔

انہوں نےکہا کہ آج میرپور نے شیر پر مہر لگا کر باضابط اعلان کردیا کہ آزاد جموں و کشمیرکی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 21 جولائی کو مظفر آباد بھی اپنا یہ فیصلہ پہلے ہی سنا چکا ہے،  2 اگست کو شیر پر مہر لگا کر کشمیری اپنے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *