پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی اور ممبر قائمہ کمیٹی برائے تجارت سینیٹرشیخ بلال خان مندوخیل سے انکے دفتر میں پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدرخیر محمد ترین کی قیادت میں بلوچستان کے مختلف ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں کے وفد نے ملاقات کی وفد میں رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ، قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد زہری، لورالائی ڈویژن کے صدر رحمت کدیزئی، قلعہ سیف اللہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری حاجی عمر موسیٰ زئی، سبی ڈویژن کے صدر میر موسیٰ بگٹی، کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر ملک عیسیٰ خان کاکڑ، صحبت پور کے سابق ضلعی صدر سلمان کھوسہ، کوئٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر سید محمد ایوب آغا، نائب صدر زبیر خان بڑیچ، فتح خان (رکن سٹی کونسل) اور دیگرشامل تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور، پارٹی کی فعالیت اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہخیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفد نے بلوچستان میں عوام کو درپیش مسائل، موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی سرگرمیوں، پارٹی کی عوامی رابطہ مہم اور تنظیم کو مزید مو¿ثر بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم کو بلوچستان کے ہر ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر مزید منظم، متحرک اور فعال بنایا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کو مو¿ثر انداز میں اجاگر کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کیا جا سکے۔اس موقع پر مرکزی رہنما و سینیٹر شیخ بلال خان مندوخیل نے وفد کا خیرمقدم اور کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی فلسفے پر کاربند جماعت ہے، جو جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی خدمت اور وفاق کی مضبوطی پر غیرمتزلزل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کے فروغ، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، تعلیم و صحت کی سہولیات کی بہتری اور صوبے کے آئینی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مو¿ثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
بلو چستان
عوامی مسائل کے حل کےلئے جدوجہد جاری رہے گی،سینیٹربلال مندوخیل