کھیل

اگلے 4 سال دنیائے فٹبال پر حکمرانی کی جنگ، ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ورلڈکپ فائنل شروع

اگلے 4 سال دنیائے فٹبال پر کس کی حکمرانی ہوگی ؟ فیصلہ آج امریکا میں ہونے جارہا ہے۔

نیویارک کے نیوجرسی اسٹیڈیم میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026  کا فائنل دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپئن اسپین کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

یہ 2010 میں ورلڈکپ جیتنے کے بعد پہلی بار ہے جب اسپین نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور مجموعی طور پر یہ اس کا دوسرا ورلڈکپ فائنل ہے۔

اس کے مقابلے میں ارجنٹینا 7 ویں بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے اور سابقہ 6 میں سے 3 فائنلز (1978، 1986 اور 2022) میں اس نے ٹرافی کو جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ ممکنہ طور پر ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کا بھی آخری ورلڈکپ میچ ہوگا اور مداحوں کو توقع ہے کہ وہ مسلسل دوسری بار ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

ارجنٹینا کے لیونل میسی اور اسپین کے لامین یمال کے علاوہ بھی دونوں ٹیموں میں کئی ایسے پلیئرز ہیں جو کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *