امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ پر زور دیا ہےکہ آنجہانی سینیٹر لنزے گراہم کے اعزاز میں کرپٹو کرنسی سے متعلق کلیرٹی ایکٹ (Clarity Act) کو منظور کرے تاکہ چین اس میدان میں امریکا سے آگے نہ نکل جائے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹ کو چاہیےکہ وہ سینیٹر لنزے گراہم جو ہمارے بڑے سپورٹر تھے، کے اعزاز میں کلیرٹی ایکٹ منظور کرے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور کئی دوسرے ممالک اس بڑے مالیاتی شعبے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح وہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے میدان میں بھی سبقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہاں اس وقت ہم قیادت کر رہے ہیں لیکن وہ سخت مقابلہ کر رہے ہیں۔رمپ کا مزید کہنا تھا کہ چین کو ان دونوں شعبوں میں کامیاب نہ ہونے دیں۔
خیال رہےکہ امریکا کے ریپبلکن سینیٹر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی لنزے گراہم ہفتے کے روز انتقال کرگئے تھے۔
لنزے گراہم کے انتقال کے بعد اس بل کی سینیٹ سے منظوری مزید مشکل ہو سکتی ہے، کیونکہ اس سے سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کی پہلے سے محدود اکثریت 47-53سے کم ہو کر 47-52 رہ گئی ہے۔ بل کو قانون بننے کے لیے سینیٹ میں 60 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔