جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل، شاہ زاہد مشوانی اور دیگر نے کہا ہے کہ آٹے کے سنگین بحران نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث بے شمار خاندان دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں اور غریب عوام نانِ شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹے سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام، بالخصوص مزدور، دیہاڑی دار، بے روزگار اور کم آمدنی والے طبقے کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ مہنگائی کی موجودہ لہر نے عام آدمی کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان پر مزید معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔ رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے کے بحران پر فوری قابو پائے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مو¿ثر کارروائی کرے آٹے سمیت تمام ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کو یقینی بنائے اور عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے۔غریب عوام نانِ شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹے سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام، بالخصوص مزدور، دیہاڑی دار، بے روزگار اور کم آمدنی والے طبقے کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ مہنگائی کی موجودہ لہر نے عام آدمی کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان پر مزید معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔ رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے کے بحران پر فوری قابو پائے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مو¿ثر کارروائی کرے آٹے سمیت تمام ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کو یقینی بنائے اور عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے۔
بلو چستان
آٹے کے سنگین بحران نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق