فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم اور اسپین کا مقابلہ جاری ہے۔
لاس اینجلس میں کھیلے جارہے کوارٹرفائنل میں اسپین اور بیلجیئم کے درمیان پہلا ہاف ختم ہوگیا جس میں اسکور 1-1 سے برابر ہے۔
سابق عالمی چیمپین اسپین کی جانب سے فیبیان نے 30 ویں منٹ پر گول کیا جس کے بعد بیلجیئم کے ڈی کیٹالا نے41 ویں منٹ میں حساب چُکتا کردیا۔میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک ناقابلِ شکست ہیں۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں اسپین کی ٹیم کے خلاف پہلا گول اسکور کیا گیا ہے۔