ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار ہیں، ایران سے دشمنی کی جرات کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر ایک طویل بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ ایسی جنگ ہے جو ہمارے عہد میں اور مستقبل کے لیے ’اچھائی‘ اور ’برائی‘ کے مفہوم کا تعین کرے گی۔
انہوں نے لکھا کہ یہ جنگ پیشہ ور جھوٹ بولنے والوں جو مظالم کے لیے جواز گھڑتے ہیں اور ایک باوقار قوم کے درمیان ہے جو صرف اپنی طاقت اور عزم پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے وطن اور انسانی وقار کا دفاع کرتی ہے۔
علاوہ ازیں اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچیBRICSسمٹ میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے ۔