پاکستان

منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ کی گرفتاری سے قبل پولیس کو چیلنج کرنےکی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

منشیات کیس میں گرفتار  ملزمہ انمول عرف پنکی کی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو  منظرعام پر آگئی۔

آڈیو  میں ملزمہ انمول کہہ رہی ہےکہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، آٹھ نو  سال میرے پیچھےلگے رہتےہیں، ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں مگر پکڑ  نہیں پاتے۔

مبینہ آڈیو میں ملزمہ انمول نے کہا کہ جس دن دماغ سے سوچنا شروع کرو گے پنکی کی طرح برانڈ بن جاؤ گے،  پتا نہیں کہاں سے اٹھ کر  آجاتے ہیں کہ پنکی کو  پکڑیں گے۔

آڈیو میں ملزمہ کہہ رہی ہے کہ وہ پورے کراچی میں کام کررہی ہے، ہم نے پورے کراچی میں اندھیر ڈالا ہوا ہے،   اٹھا لو اگر اٹھا سکتے ہو۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *