تہران: پاسداران انقلاب گارڈزکی بحریہ نے ایرانی فوج کےزیرکنٹرول آبنائےہرمزکا نیا نقشہ جاری کردیا۔
نقشے میں آبنائے ہرمزکے جنوب میں ایرانی کوہِ مبارک اور متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے درمیان ایک خط واضح کیا گیا۔
اس سے قبل ایرانی فوج نے تمام تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کےلیے ایرانی فوج سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔