Uncategorized

پمز اسپتال میں عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ مکمل

سلام آباد: پمز اسپتال میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ کیا گیا۔

اسپتال حکام کے مطابق عمران خان کو Anti-VEGF intravitreal injection کی چوتھی ڈوز دی گئی، ماہرین چشم نے ان کا معائنہ کیا جس میںOptical Coherence Tomography میں بہتری پائی گئی۔

پمز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل پراسیس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رضامندی حاصل کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق مریض کی مکمل آگاہی و رضامندی اور معیاری نگرانی کے تحت آپریشن تھیٹرمیں طریقہ کار مکمل کیا گیا جس کے بعد عمران خان کو مزید نگہداشت،فالو اپ ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کردیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *